ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے تمام انتظامات مکمل

جمعرات 10 دسمبر 2015 23:06

ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے تمام انتظامات مکمل

اسلام آباد؍ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیلئے بلٹ پروف کی گاڑی کی خریداری کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور یہ گاڑی خریدے جانے کے بعد ریحام خان کے حوالے کر دی جائے گی، جسے وہ استعمال کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ریحام خان جب لاہور میں ٹی وی پروگرام کریں گی تب بھی بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں گی اور اس کے علاوہ مختلف موقعوں پر بھی یہ قیمتی گاڑی ان کے زیر استعمال ہو گی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی و ی چینل نے بھاری معاوضے پر ریحام خان سے بطور اینکر پرسن معاہدہ کیا ہے اور تبدیلی کے عنوان سے ان کا پروگرام جلد آن ایئر ہو گا۔