بھارتی وزیر خارجہ سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی‘سیکرٹری خارجہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 21:37

بھارتی وزیر خارجہ سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی‘سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی‘ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی تاریخ چند ہفتے میں طے ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے کرکٹ سیریز پر بات نہیں ہوئی لیکن پاک بھارت کرکٹ بورڈز سیریز پر رابطے میں ہیں اور امید ہے سیریز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن چند ہفتے میں ملاقات کی تاریخ کا تعین ہو جائے گا۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ طے کریں گے کس موضوع پر کس سطح کے مذاکرات ہوں گے؟ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :