کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، سندھ حکومت ،حساس اداروں اور پولیس کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے حکومت سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹ ملی ہے کہ جماعت الحرار نامی تنظیم کے سربراہ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اس سلسلے میں افغانستان سے 10 دہشت گرد کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا ہد ف کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں حکومت سندھ کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔