بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ملک واپس پہنچتے ہی اپنے بیان سے مکر گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 01:52

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ملک واپس پہنچتے ہی اپنے بیان سے مکر گئیں
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ملک واپس پہنچتے ہی اپنے بیان سے مکر گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد بھارت واپس پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سشما سوراج نے آج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے بعد کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ برس سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے سشما سوراج نے بھارت واپس پہنچ کر کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :