بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں استانی نے چوری کے الزام میں تین طالبات کو مکتب میں سب کے سامنے برہنہ کرڈالا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 22:48

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں استانی نے چوری کے الزام میں تین طالبات کو ..
چھتیس گڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں استانی نے چوری کے الزام میں تین طالبات کو مکتب میں سب کے سامنے برہنہ کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور حراساں کیے جانے کے حوالے سے بھارت دن بہ دن پوری دنیا میں بدنام سے بدنام تر ہوتا جارہا ہے۔ آئے روز بھارت میں خواتین کیخلاف شرمناک جرائم کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک استانی کی جانب سے اپنی تین طالبات کو شرمناک سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 11 ویں مکتب کی ایک طالبہ کی جانب سے استانی سے شکایت کی گئی کہ اس کے 2 ہزار روپے چوری ہوگئے ہیں۔ شکایت ملنے پر استانی نے تین طالبات پر شک ہونے کے باعث ان کی تلاشی کیلئے پورے مکتب کے سامنے انہیں برہنہ کردیا۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ طالبات نےکالج جانے سے انکار کردیا ہے اور ان کے والدین نے کالج کی پرنسپل اور متعلقہ ادارے کے افسر کو باقائدہ شکایت درج کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :