احتساب عدالت نے قاسم ضیاء کے شریک ملزم عثمان سعید کو 13روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

بدھ 9 دسمبر 2015 22:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے قاسم ضیاء کے شریک ملزم عثمان سعید کو 13روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج عبدالستار نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے عثمان سعید کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے ریفرنس داخل کرنے اور تفتیش مکمل کرنے کے لئے مہلت طلب کی گئی ۔جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم عثمان سعید کو 13روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاجبکہ نیب کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔عثمان سعید پر شہریوں کے اکاؤنٹس کی آٹھ کروڑ روپے کی رقم رقوم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :