پاکستان اور بھارت کا جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق: سرتاج عزیز سشما سوراج ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 20:06

پاکستان اور بھارت کا جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق: سرتاج عزیز سشما ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) سرتاج عزیز سشما سوراج ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج کے مابین ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کی جانب سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مذمت کی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ میں ممبئی حملے کا ذکر تو شامل ہے تاہم سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ غائب ہے۔ پاک بھارت جامع مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، سیاچن ،دریاوں کے پانی کے تنازعات اور تجارتی و اقتصادی معاملات زیر غور آئیں گے۔