حکومت مشکلات سے دوچار،بجٹ خسارہ 490 ارب روپے تک پہنچ گیا

بدھ 9 دسمبر 2015 13:41

حکومت مشکلات سے دوچار،بجٹ خسارہ 490 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) بجٹ خسارہ 490 ارب روپے تک پہنچنے سے حکومت مشکل سے دوچار ہو گئی ہے کیونکہ حکومت پہلی سہہ ماہی کے اہداف پوری نہیں کر سکی ہے ،انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی آمدنی اور اخراجات کا فرق ( GAP) 490 ارب روپے تک بڑھنے سے حکومت کو بجٹ دشواریوں کا سامنا ہے وزارت خزانہ کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے پانچ مہینے کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.

(جاری ہے)

6 فیصد حصہ رہا جو 490 ارب روپے بنتا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو پہلے آدھے سال میں 625 ارب روپے کے خسارے کی اجازت دی ہے پہلے پانچ مہینے میں 490 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ حکومت نے دسمبر میں اپنی آمدنی سے زائد 135 ارب روپے خرچ کئے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجٹ خسارہ 1.295 کھرب روپے تک محدود کرنے کا کہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :