سابق وزیر اعظم ملک فیروز خان نون کی 45 ویں برسی خاموشی سے گزر گئی
بدھ 9 دسمبر 2015 12:13
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 45ویں برسی خاموشی سے گزر گئی وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔
قیام پاکستان کے بعد سر فیروز خان نون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے متعدد مسلم ممالک کے دورے کیے اس دوران ملک فیروز خان نون نے مسلم حکمرانوں کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اس ملک کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب میں صوبائی وزیر تعلیم اور صحت اور گورنر مشرقی پاکستان بھی رہ چکے ہیں 1953ء سے 1955ء تک وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے بعد ازاں1956ء میں وہ ملک کے وزیر خارجہ مقرر ہو گئے16دسمبر 1957ء کو وہ پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے 7اکتوبر 1958ء تک اس ملک کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد ملک میں صدر اسکندر مرزا نے پہلا مارشل لاء نافذ کیا جس سے ملک فیروز خان نون کی حکومت ختم ہو گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.