مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،ایف بی آر

منگل 8 دسمبر 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں 335 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول ہوا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے اتنے مشکل فیصلے کئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے اتنے مشکل فیصلے کئے ہیں جس کے باعث صرف ایک سال میں 335 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول ہوا۔ ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2012-13 میں جی ڈی پی کے حساب سے ٹیکس وصولیاں 8.4 فیصد تھیں جبکہ مالی سال 2014-15 میں ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے حساب سے 9.5 فیصد ہو گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :