لاہور،داعش سے تعلقات کاشبہ،انجیرنگ یونیورسٹی کا پروفیسرگرفتار، بھائی فرارہونے میں کامیاب

پیر 7 دسمبر 2015 22:40

لاہور،داعش سے تعلقات کاشبہ،انجیرنگ یونیورسٹی کا پروفیسرگرفتار، بھائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) داعش سے تعلقات کاشبہ،انجیرنگ یونیورسٹی کا پروفیسرگرفتار،جبکہ بھائی فرارہونے میں کامیاب احمدپورشرقیہ سے گرفتاردہشت گردوں کی نشاندہی پرگرفتارکیاگیا۔گزشتہ کاؤنٹرٹیررازم ڈیمپارٹمنٹ نے علامہ اقبال کے ٹاؤن کے رہائشی پروفیسرغالب عطاء کوگرفتارکرلیا۔جبکہ پروفیسرکا بھائی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

زرائع سے معلوم ہواہے کہ احمد پورشرقیہ سے چاردہشتگردگرفتاہوئے تھے جن کی نشاندہی پر انجیئرنگ یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹرڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرغالب عطاء کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیاگیا۔زرائع سے بھی معلوم ہوا ہے کہ نجی ٹی وی نے پرویسرکوداعش سے تعلق کے شبہ میں گرفتارکیا ہے۔جبکہ زرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ پروفیسرغالب کاتعلق حزب التحریر سے ہے۔

متعلقہ عنوان :