اماراتی ائیر لائن نے اپنے بیڑے میں 36 نئے بوئںگ طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 22:14

اماراتی ائیر لائن نے اپنے بیڑے میں 36 نئے بوئںگ طیارے شامل کرنے کا فیصلہ ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) اماراتی ائیر لائن نے اپنے بیڑے میں 36 نئے بوئںگ طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی ائیر لائن کی جانب سے سال 2016 کیلئے اپنے بیڑے میں 36 نئی مسافر بوئںگ طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اگلے برس ان طیاروں کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد 26 پرانے طیاروں کو گراونڈ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسافر طیاروں کو 7-15 برس کے عرصے کے بعد گراونڈ کردیا جایا کرے گا جبکہ دنیا بھر میں مسافر طیاروں کو 25 برس کے عرصے کے بعد گراونڈ کیا جاتا ہے۔ اس فیصلے کے باعث 2017 اور 2018 میں بھی مزید 26 طیارے گراونڈ کردیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے جن جدید بوئنگ طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے وہ حیران کن طور پر 20 فیصد کم ایندھن استعمال کریں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت اماراتی ائیر لائن کے بیڑے میں کل 244 مسافربوئنگ طیارے شامل ہیں۔