عمران فاروق کو الطاف حسین اپنے لیے سیاسی طور پر خطرہ سمجھتے تھے کہ وہ کہیں ان کی جگہ پارٹی کے سربراہ نہ بن جائیں، اس خطرے کو ختم کرنے کیلئے عمران فاروق کو قتل کیا گیا، عدالت میں جمع کرائی گئی سرکاری دستاویز میں انکشاف
پیر 7 دسمبر 2015 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے متعلق عدالت میں جمع کرائی گئی سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقتول عمران فاروق کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اپنے لئے سیاسی طور پر خطرہ سمجھتے تھے کہ وہ کہیں ان کی جگہ پارٹی کے سربراہ نہ بن جائیں، اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے عمران فاروق کو قتل کیا گیا،ایف آئی اے کی طرف سے عمران فاروق کے قتل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں جو دستاویز پیش کی گئی اس کی کاپی’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔
07 دسمبر۔2015ء ‘‘کے پاس موجود ہے ،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملزم معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سے تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی روشنی میں ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزمان نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کی سازش پاکستان اور برطانیہ میں موجود ملزمان نے مشترکہ طور پر کی اور اس سازش اور قتل کی منصوبہ بندی میں الطاف حسین ، محمد انور اور افتخار حسین برطانیہ سے جبکہ خالد شمیم اور معظم علی پاکستان سے شریک ہوئے، دستاویز کے مطابق خالد شمیم اور معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا اور پاکستان سے سید محسن علی اور کاشف خان کامران جو آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آر گنائزیشن کے رکن تھے کو عمران فاروق کو قتل کرنے کے لئے برطانیہ بھیجا جنھوں نے 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے لندن میں قتل کیا،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے مشترکہ طور پر نہ صرف سازش تیار کی بلکہ قتل کے لئے پاکستان اور برطانیہ میں موجود ملزمان نے ایک دوسرے کی معاونت بھی کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.