بلدیاتی انتخابات میں شکست پرتحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کئے جانے کی اطلاع

چیئرمین‘ سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ کے عہدے برقرار رہیں گے‘ الیکشن کمیشن عبوری سیٹ اپ تشکیل دے گا

پیر 7 دسمبر 2015 11:18

بلدیاتی انتخابات میں شکست پرتحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں شکست پرتحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کئے جانے کی اطلاع‘ چیئرمین‘ سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ کے عہدے برقرار رہیں گے‘ تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن عبوری سیٹ اپ تشکیل دے گا ۔پارٹی کے اندر انتخابات دوبارہ کروانے کیلئے عہدے تحلیل کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی کراچی اور پنجاب سے خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے پارٹی میں چیئرمین ‘ سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ کے عہدے برقرار رہیں گے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن عبوری سیٹ اپ بھی تشکیل دے گا ذرائع کے مطابق پارٹی کے کچھ عہدے رواں ماہ تحلیل ہوجائیں گے۔