عمران فاروق قتل کیس ؛ تین نامزد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 10:49

عمران فاروق قتل کیس ؛ تین نامزد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) :ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں نامزد تین ملزمان کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں نامزد تین ملزمان معظم علی،خالدشمیم اورمحسن علی کو رینجرز کی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شہزاد ظفر نے عدالت سے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا. واضح رہے کہ ڈیوٹی جج اسلام آباد کی عدالت نے گذشتہ روزملزمان معظم علی ،خالد شمیم اورمحسن علی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظورکیا تھاجس کے بعد آج ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ 2 روز قبل ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کیا ۔ مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :