وزیر داخلہ چوہدری نثارکا وزیر اعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون‘سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع بارے تبادلہ خیال، وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کی مد میں ہونے و الے 20 ارب کے اخراجات مانگ لئے، وفاقی حکومت سندھ میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی، چوہدری نثار

اتوار 6 دسمبر 2015 22:57

وزیر داخلہ چوہدری نثارکا وزیر اعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون‘سندھ میں رینجرز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کے امو رپر تبادلہ خیال کیا‘ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کی مد میں ہونے و الے 20 ارب کے اخراجات مانگ لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوا رکو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں توسیع ‘ صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ سے شکوہ کیا کہ وفاق نے کراچی آپریشن کی اعلان کردہ 20 ارب روپے کی رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) پیر کو ایک ر وزہ دورہ پر وزیر اعظم کے ہمراہ کراچی بھی جائیں گے۔