پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی واشنگٹن میں ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 21:50

پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی واشنگٹن میں ملاقات

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سفارتی حکام نے پاک سعودی سفیروں کی ملاقات کی تردید نہیں کی لیکن گفتگو کے نکات کی تصدیق بھی نہیں کی، اس ملاقات کو کیلی فورنیا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں اہمیت دی جارہی ہے جس میں ایک حملہ آور کا تعلق پاکستان سے تھا تاہم وہ سعودی عرب میں رہائش پذیر تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس حملہ آور کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے امریکا کے دفتر خارجہ سے بھی رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :