حکومت برطانیہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے ‘موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث اندرون و بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک پر فخر کرسکے گا‘دورہ برطانیہ کے نتائج پنجاب اور پاکستان کیلئے خوش آئند اور دوررس ثابت ہو گا،حالیہ دورہ میرے کامیاب دوروں میں سے ایک ہے ‘ صحت ،تعلیم ،فنی تربیت اور دوسرے شعبوں میں پاکستان برطانیہ تعاون میں بیش بہا اضافہ ہو گا ‘وزیر اعظم کی قیادت میں خلوص نیت ،محنت،دیانت اور ٹرانسپرنسی کے ساتھ برطانوی تعاون سے استفادہ کر رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4دسمبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں اور پاکستان سے باہر رہنے والا ہر شخص اپنے ملک میں بجا طور پر فخر کر سکے گا -وہ جمعہ کو یہاں لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے -انہوں نے کہا کہ یہ دورہ میری سیاسی زندگی کے کامیاب دوروں میں سے ایک دورہ ہے اور اس دورے کے نتیجے میں صحت،تعلیم،فنی تربیت اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ برطانوی تعاون میں بیش بہا اضافہ ہو گا اور انشاء اللہ ا س دورے کے نتائج پنجاب اور پاکستان کے لئے خوش آئند اور دورس ثابت ہو ں گے-محمد شہباز شریف نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی حکام کی طرف سے جس سنجیدگی اور غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی-میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور برطانوی قیادت جانتی ہے کہ ہم وزیر اعظم کی قیادت میں خلوص نیت ،محنت ،دیانت اور ٹرانسپرنسی کے ساتھ برطانوی تعاون سے استفادہ کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد اس تعاون کے ثمرات کو کم مراعات یافتہ طبقے تک پہنچاناہے -برطانیہ میں یو کے پاکستان انرجی فورم کی کانفرنس کا انعقاد ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس میں صرف برطانیہ سے ہی نہیں بلکہ چین او رپاکستان سے بھی ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی-