Live Updates

ہم ایم کیو ایم کو پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں: رہنما تحریک انصاف علی زیدی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:16

ہم ایم کیو ایم کو پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں: رہنما تحریک ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) رہنما تحریک انصاف علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کو پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کل کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے میرپورخاص اور حیدرآباد سے پولنگ ایجنٹس لے کر آرہی ہے۔ ہم ایم کیو ایم کو پیش کش کرتے ہیں کہ ان کے پاس اگر پولنگ ایجنٹس کی کمی ہے تو تحریک انصاف انہیں اپنے پولنگ ایجنٹس دینے کیلئے تیار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات