تحریک انصاف نے اسلام آباد کے مئیر کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:15

تحریک انصاف نے اسلام آباد کے مئیر کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) تحریک انصاف نے اسلام آباد کے مئیر کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کیلئے مئیر اور ڈپٹی مئیر کیلئے اپنے امیدوار وں کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے یونین کونسل 40 سے کامیاب ہونے والے علی نواز اعوان کو مئیر کیلئے اور یونین کونسل 8 سے کامیاب ہونے والے راجا خرم نواز کو ڈپٹی مئیر کیلئے ڈپٹی مئیر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عمران خان نے دونوں امیدواروں کے ناموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔