پرویز خٹک ہوا کا رخ دیکھ کر عمران خان کا ساتھ چھوڑنے میں بھی دیر نہیں لگائینگے ،میاں افتخارحسین
صوبے اور خطے کو شدید خطرات کا سامنا ہے ،اگر داعش کا راستہ نہ روکا گیا تو لوگ القاعدہ کے مظالم بھول جائیں گے،سیکرٹری جنرل کاجلسہ سے خطاب
جمعہ 4 دسمبر 2015 21:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی بد ترین حالات اور مسلسل دہشتگرد حملوں کے باوجود اپنے دور اقتدار میں نہ صرف یہ کہ میدان میں ڈٹی رہی بلکہ اس نے صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کیے ۔ جس حکومت کو آج پرویز خٹک تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اس حکومت کا وہ کئی برسوں تک خود بھی حصہ رہے۔
پارٹیاں بدلنا اور وفاداریاں تبدیل کرنا پرویز خٹک کا وطیرہ رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ حالات بدلنے پر عمران خان کا بھی ساتھ چھوڑ دیں گے۔ ڈاگ اسماعیل خیل میں سابق صوبائی وزیر اقبال حسین خٹک کی اے این پی میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے پر ایک ایسا شخص بطور وزیر اعلیٰ مسلط ہے جنہوں نے ماضی میں پارٹیاں تبدیل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ اعزاز بھی صرف ان کو حاصل ہے کہ اُنہوں نے وزارت اعلیٰ کے حصول کیلئے دوسروں کے علاوہ اپنی پارٹی کے ممبران بھی خریدے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.