ایف آئی اے نے غداری کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لئے پانچ رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی
کمیٹی پرویزمشرف،شوکت عزیز،عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے تفتیش کرے گی
جمعہ 4 دسمبر 2015 14:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے غداری کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لئے پانچ رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ‘کمیٹی پرویزمشرف،شوکت عزیز،عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے تفتیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف عدالتی حکم پر سنگین غداری کیس کی تحقیقات کا آغاز ایک بار پھر شروع کردیا گیا ‘خصوصی عدالت کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پانچ رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی۔
قائم کی گئی کمیٹی میں ایف آئی اے کے چار ڈائریکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم سے کیس کے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کرلیا۔ تحقیقاتی کمیٹی سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف ،شوکت عزیز ،جسٹس ریٹائرڈ عبد الحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے تفتیش کر یگی۔(جاری ہے)
دوسری جانب سابق صدرپرویز مشرف نے تین نومبر کے اقدام کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی تھی جسے خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا تھا اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایف آئی اے کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ جے آئی ٹی کو کیس کی تفتیش کا اختیار دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.