پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں‌بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 12:25

پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں‌بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے ..

لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ آئندہ کل ہو گی . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ کل پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ امیدوار اور ووٹرز انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضروری ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ سے بھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے البتہ شناختی کارڈ کے علاقہ کوئی اور دستاویز قبول نہیں کی جائے گی .الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ووٹرز 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ووٹرز کے لیے گوگل میپ پر بھی سہولت بھی دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :