نیب کا مبینہ کرپشن پرتحقیقات کا فیصلہ ،رانا مشہود کو کلین چٹ ملنے تک وزارت سے الگ کئے جانے کا امکان

جمعرات 3 دسمبر 2015 23:14

نیب کا مبینہ کرپشن پرتحقیقات کا فیصلہ ،رانا مشہود کو کلین چٹ ملنے تک ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء ) چیئرمین نیب کی طرف سے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر تعلیم ،کھیل رانا مشہود احمدکو کلین چٹ ملنے تک وزارت سے الگ کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم ،کھیل رانا مشہود احمد کیخلاف پنجاب یوتھ فیسٹول میں مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری کے بعد تحقیقات کے مکمل ہونے اور کلین چٹ ملنے تک انہیں وزارت سے الگ کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزاعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی وطن واپسی پر اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔نیب پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ میں گھپلوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ترجمان نیب پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ نیب پنجاب نے اسپورٹس بورڈ سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ رانا مشہود پر اسپورٹس فیسٹیول کے دوران اربوں روپے خورد برد کا الزام ہے۔