ممتاز خطیب مولانا عبد المجید ندیم شاہ انتقال کرگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 22:42

ممتاز خطیب مولانا عبد المجید ندیم شاہ انتقال کرگئے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)معروف خطیب مولانا عبدالمجید ندیم شاہ انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور یہی مرض جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کے صاحبزادے مفتی سید فیصل ندیم شاہ کے مطابق آج صبح آٹھ بجے ناشتے کے بعد ذیابیطس کے معالج سے ملنے کے لئے گھر سے روانہ ہونے لگے اسی دوران طبیعت بگڑ گئی۔

(جاری ہے)

انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جیا گیا مگر وہ راستے میں ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

وہ مولانا شفیع اوکاڑوی، علامہ احسان الٰہی ظہیر، مولانا ضیاء القاسمی اور مولانا عبد الشکور دینپوری سمیت ملک کے ان سیکنڈ جنریشن خطیبوں میں سے تھے جنہوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ وہ دیوبندی مکتبہ فکر کے واحد خطیب تھے جو کسی تنظیمی عہدے کے بغیر جے یو آئی سے تاحیات وابستہ رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات 8 بجے گلزار قائد راولپنڈی میں ادا کی گئی۔