حکومت نے سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دیدی

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:35

حکومت نے سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) حکومت نے سی این جی اسٹیشنز کو براہ راست ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس نے یونیورسل ڈسٹری بیوشن کمپنی کو خط لکھا ہے جو کہ سی این جی انڈسٹری نے آئی این جی کی درآمد کیلئے قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کیلئے یو جی ڈی سی کے ساتھ سپلائی معاہدے پر دستخط کی ہدایت کی تھی اس مقصد کیلئے تیسرا فریق رسائی قوانین کو منسوخ کردیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق ایسا یو جی ڈی سی کی جانب سے وزارت تک 75 ملین کیوبک فٹ ایل این جی یومیہ ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے پائپ لائن صلاحیت مختص کرنے کے حوالے سے رسائی حاصل کی تھی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت اس پائپ لائن صلاحیت کو پاور پلانٹوں کیلئے ایل این جی کی فراہمی کی ضرورت کے وقت استعمال کرسکتی ہے عہدیدار نے مزید کہا کہ سی این جی انڈسٹری کی درآمدات کے بعد ایل این جی سپلائی بڑھنے کے باعث حکومت ایل این جی آپریٹر پر کیپسٹی چارجز کے اکاؤنٹ کی بچتیں کریگی

متعلقہ عنوان :