Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان لاہور پہنچ گئیں

میری عزت اور شفقت میں‌بالکل کمی نہیں‌آئی ، میں‌اپنے کام سے لاہور آئی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 14:06

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان لاہور پہنچ گئی ہیں۔ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی . انہوں نے کہا کہ میری عزت میں کوئی کمی نہیں آئی نہ ہی عوام کی مجھ سے شفقت میئں کوئی کمی آئی ہے . ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ اپنی زمین پر آ کر مجھے سکونٍ قلب نہ ملے.

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں کوئی تبدیلی نہیں آئی . وطن واپس آنے پر بہت گھبراہٹ تھی ۔ میڈیا پر میرے خلاف کی گئی نازیبا باتیں سن کر بھی گھبراہٹ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے ایجنٹ سمجھتے ہیں انہیں رپورٹ کرنا چاہئیے . اور میرے خلاف ثبوت دینے چاہئیں. ریحام خان نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے سے ہی کیرئیر کا دوبارہ آغاز کروں گی ۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہا کہ میں اپنے کام سے لاہور آئی ہوں.

ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے پہلے معاشرے کی گندگی صاف کرنے کی ضرورت ہے. مجھ پر الزام لگانے والے ثابت کریں کہ میں نے کس سے پیسے لیے انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے بحیثیت بھائی ہمیشہ اپنے اہلٍ خانہ کے ہمراہ ہمیں عزت دی اور ہمیں خوش آمدید کہا. غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات بتا دی. دھمکیوں سے متعلق خبروں پر ریحام خان نے کہا کہ میں پٹھان ہوں، عزت کی خاطر جان دینا بھی جانتی ہوں اور لڑنا بھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات