لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ، حملہ آوروں کا فوجی وردی میں ملبوس ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 01:26

لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ، حملہ آوروں کا فوجی وردی میں ملبوس ہونے ..
لاس اینجلس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) لاس اینجلس میں دہشت گرد حملے کے حملہ آوروں کا فوجی وردی میں ملبوس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حملہ معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز پر کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کی جانب سے بتائی جانے والی تفصیلات کے مطابق حملہ آور 3 ہیں، سفید فارم ہیں اور وہ فوجی وردی میں ملبوس ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :