امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ، 12 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 01:01

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ، 12 افراد ..
لاس اینجلس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ حملہ 3 مسلح دہشت گردوں کی جانب سے سان برنارڈو میں کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں درجنوں افراد زخمی جبکہ 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حملہ اور تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور سفید فارم ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔