قرآن پاک میں سود کو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے، مرکزی قائدین جمیعت علماء اسلام

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) قرآن پاک میں سود لینے اس کی گواہی دینے اسکی لکھت پڑھت کرنیوالے افراد کیلئے جو سب سے کم سے کم سزاء ہے وہ یہ مقرر کی گئی ہے کہ سود لینے والا‘ دینے والا اور اس کی گواہی دینے کیساتھ ساتھ لکھنے پڑھنے والا اپنی ماں سے برائی کرنے کے مترادف ہے قرآن پاک میں سود کو بڑی لعنت قرار دیا گیا ہے اور اسے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں سودی نظام کو جس طرح فروغ دیا جارہا ہے تو پھر ملک پر اللہ کا عذاب ہی نازل ہونا ہے حکومت فوری طور پر سودی نظام کو ختم کرے اور اسلامی نظام معیشت کو رائج کرکے دنیا و آخرت میں فلاح پانے کا ذریعہ بنائے ان خیالات کا اظہار شاہین احسان مغل نے نظام معیشت اور استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد کرنیوالے جمیعت علماء اسلام کے مرکزی قائدین و مقامی قائدین و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے سود کی لعنت نے گھروں کے گھر تباہ کردیئے ہیں اور اس کے باعث برائی پھیل رہی ہے اور لوگ مجبوراً سود اتارنے کیلئے عصمت فروشی پر بھی مجبور ہیں کئی لوگ سود کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کرچکے ہیں حکومت فوری طور پر سود کا کاروبار ختم کرنے کیلئے قانون پاس کرے۔

متعلقہ عنوان :