لاہور : سپریٹنڈنٹ ضلع جیل لاہور کو دھمکی آمیز خط موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 11:55

لاہور : سپریٹنڈنٹ ضلع جیل لاہور کو دھمکی آمیز خط موصول

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : سپریٹنڈنٹ ضلع جیل لاہور کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے . تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ داعش چند روز میں جیل پر حملہ کرے گی .

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے . جیل حکام نے خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی کو مزید بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی روک دیا ہے . جیل حکام ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون پر بھی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :