لاہور میں سردیوں کے موسم کی پہلی دھند کی آمد

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 01:41

لاہور میں سردیوں کے موسم کی پہلی دھند کی آمد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) لاہور میں سردیوں کے موسم کی پہلی دھند کی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سردیوں کے موسم کی پہلی دھند کی آمد ہوئی ہے۔ دھند نے لاہور اور گردو نواح کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ اور موٹر وے پر حد نگاہ شدید دھند کے باعث صرف 50 میٹر تک رہ گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کو ہائے وے پولیس کی جانب سے فوگ لائٹ کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :