پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حتمی فیصلے کیلئے اگلے 2 سے 3 روز اہم

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 01:32

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حتمی فیصلے کیلئے اگلے 2 سے 3 روز اہم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حتمی فیصلے کیلئے اگلے 2 سے 3 روز اہم قرار دیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حتمی فیصلے کیلئے اگلے 2 سے 3 روز اہم ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء اعظم کے مابین ہونے والی حالیہ خوشگوار ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت سیریز کے انعقاد کے حوالے سے گرین سگنل دے دے گی۔

متعلقہ عنوان :