افغانستان میں دھماکا، 3 بچے جاں بحق ،12 زخمی ،4 کی حالت تشویش ناک

منگل 1 دسمبر 2015 23:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) افغان دارالحکومت کابل کے نواح میں یک دھماکے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا ایک ایسی جگہ پر ہوا ہے، جہاں سات تا بارہ برس کی عمر کے بچے کھیل رہے تھے۔ فوری طور پر دھماکے کہ وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔ چار زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :