ظالم باپ نے 7 سالہ بیٹے کو مار کر لاش سوروں کو کھلا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 1 دسمبر 2015 22:53

ظالم باپ نے 7 سالہ بیٹے کو مار کر لاش سوروں کو کھلا دی

کنساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1دسمبر۔2015ء)ایک شخص کو اپنے 7 سالہ بیٹے کو مار کر لاش سوروں کو کھلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔44سالہ مائیکل جونز کا تعلق کنساس سٹی سے ہے۔ اسے ابتدائی طور پر اپنی 29 سالہ بیوی ہیتھر جونز پر فائر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم جب پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی تو کسی نے کہا کہ پولیس کو ان کےگھر کے پچھواڑے میں واقع باغ کی تلاشی بھی لینا چاہیے۔

اگلے دن پولیس نے باغ میں سے مائیکل کے 7 سالہ بیٹھے کی لاش کی باقیات دریافت کر لیں۔ مقامی افراد، جو اس جوڑے کو جانتے ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے 8 بچے ہیں جن عمر 1سال سے لے کر 11 سال تک ہے لیکن ان کا ایک بیٹا کئی مہینوں سے گم ہے۔مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیتھر نے اسی سال ستمبر میں اپنے بارے میں جانوروں کو پالنا شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسروں کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش سوروں نے کھائی ہوئی ہے۔

اس کی مائیکل کے بیٹے کے طور پر شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو 1 مئی سے 28 ستمبر کے بیچ مارا گیا ہے پولیس نے مائیکل کے دوسرے 7بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔جونز کو بچوں پر تشدد، اپنے بیٹے کو مارنے کے بعد قتل کرنے ، آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت کئی دیگر جرائم میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔