اسلام آباد کی ایک یو سی میں چئیرمین کی نشست کیلئے ٹاس پر فیصلہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 22:21

اسلام آباد کی ایک یو سی میں چئیرمین کی نشست کیلئے ٹاس پر فیصلہ کرنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) اسلام آباد کی ایک یو سی میں چئیرمین کی نشست کیلئے ٹاس پر فیصلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2 یونین کونسلز کے نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان یونین کونسلز میں سے ایک یونین کونسل میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس یونین کونسل میں چئیرمین کی نشست کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار اور آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ برابر ہو گیا ہے۔ اس صورتحال میں چئیرمین کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا جائے گا۔