فافن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اوسطاً ہر پولنگ اسٹیشن پر پانچ خلاف ورزیاں سامنے آئیں‘ الیکشن کمیشن کی نگرانی کا نظام بہتر نظر آیا ،رپورٹ

منگل 1 دسمبر 2015 22:07

فافن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک فافن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی‘ اوسطاً ہر پولنگ اسٹیشن پر پانچ خلاف ورزیاں سامنے آئیں‘ الیکشن کمیشن کی نگرانی کا نظام بہتر نظر آیا ۔ فافن رپورٹ کے مطابق فافن نے اسلام آباد میں گزشتہ بلدیاتی انتاخبات بارے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران اسلام آباد کے دو علاقوں سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ فافن مبصرین نے مختلف مقامات پر مختلف نوعیت کے 743 واقعات کی نشاندہی کی ہے۔ اوسطاً ہر پولنگ اسٹیشن پر پانچ خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ فافن نے اپنی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی نگرانی سسٹم کو بہتر قرار دیا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولنگ عملے کو تربیت دینے کے باوجود بے ضابطگیاں نظر آئیں۔ انتخابات کے دن تعطیل کا فیصلہ متنازعہ بن گیا تھا جس کی وجہ سے بہت سے افراد ووٹ ڈالنے سے قاصر رہے۔ پولنگ اسکیم کو الیکشن شیڈول سے بہت پہلے جاری کردیا تھا۔