احتساب عدالت نے نوڈیرو پاور ریفرنس اور سمندری پاور ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مکمل استثنٰی دے دیا

منگل 1 دسمبر 2015 21:50

احتساب عدالت نے نوڈیرو پاور ریفرنس اور سمندری پاور ریفرنس میں سابق ..

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے نوڈیرو پاور ریفرنس اور سمندری پاور ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مکمل استثنٰی دے دیا۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف نوڈیرو پاور ریفرنس کیس کی سماعت کی سینڑل پاور جنریشن کمپنی کے سابق کوارڈی نیٹر شاہ محمود پر وکلاء نے جراح کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران شاہ محمود نے کہا کہ میں نے صرف منصوبے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ دستخط کے علاوہ میرا کوئی کردار نہیں۔آئندہ سماعت پر شاہ محمود پر مزید جراح کی جائے گی ۔ریفرنس میں 22 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ عدالت نے مذید سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کر دی۔اسی عدالت نے منگل کو سمندری پاور ریفرنس کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کردی ۔آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعظم کے وکیل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :