امریکی اور روسی صدور کی اہم ملاقات ،ترکی کی جانب سے طیارہ گرانے پر اوباما کا اظہار افسوس

دونوں رہنماؤ ں کے درمیان شام اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 30 نومبر 2015 21:59

امریکی اور روسی صدور کی اہم ملاقات ،ترکی کی جانب سے طیارہ گرانے پر اوباما ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) امریکی صدر بارک اوبامہ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں شام اور یو کرین کے مسائل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور میں 30منٹ تک ملاقات جاری رہی اس موقع پر بارک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤ ں کے درمیان شام اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد امریکی اور روسی صدور میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے جو کہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔طیارہ گرانے کے بعد سے ترکی اور روس کے درمیان بننے والی صورتحال پر امریکی صدر نے پہلے ہی اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ترکی اور روس کا آپس کا معاملہ ہے اور امریکہ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :