اسلام آباد : ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر اصل شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کر دیا ، پی ٹی آئی کارکنان کے ن لیگ کے خلاف نعرے
سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے قانون اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر اصل شناختی کارڈ ہی ووٹ کاسٹ کر لیا . ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ اصل شناختی کارڈ نہیں لائے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی شناخت انہیں دیکھ کر ہی کی جائے ، ظفر علی شاہ نے پولنگ عملے کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ آپ لکھ کر دیں کہ میں ظفر علی شاہ نہیں ہوں تو میں واپس چلا جاؤں گا .
پریذائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی . پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاگل نہیں ہوں مجھے پتہ ہے کہ ووٹ کیسے کاسٹ کیا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ماہر قانون ہوں کیا مجھے قانون کا نہیں پتہ، میں کیسے خلاف ورزی کر سکتا ہوں.
ظفر علی شاہ کی پولنگ اسٹیشن آمد پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا جس کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی لوگوں نے احتجاج کیا. پی ٹی آئی کارکنان نے ظفر علی شاہ کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے ن لیگ کے خلاف گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے جس کے بعد ظفر علی شاہ پولنگ اسٹیشن سے واپس روانہ ہو گئے. تاہم 20 منٹ بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.