وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ملاقات ،برطانیہ میں شہباز شریف کی شہرت ایک ایسے لیڈر کی ہے جو کام اور صرف کام پر یقین رکھتا ہے‘تھامس ڈریو

اتوار 29 نومبر 2015 23:05

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میں پاکستان کے لئے نامزد برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ملاقات کی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے ہائی کمشنر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں -برطانیہ تعلیم ،صحت اور سیکورٹی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قابل قدر تعاون کر رہا ہے-انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی کے بعد اس تعاون میں مزید اضافہ ہو گا -نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے کہا کہ برطانوی انتظامیہ اور سیاستدان آپ کے کام اور نام سے اچھی طرح واقف ہے اور برطانیہ میں شہباز شریف کی شہرت ایک ایسے لیڈر کی ہے جو کام اور صرف کام پر یقین رکھتا ہے -انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں او رپروگراموں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے -