پاکستانی خفیہ ایجنسی کو حساس دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ،بی ایس ایف اہلکار سمیت2 افراد گرفتار،کفایت اللہ خان اور عبدالرشید جموں وکشمیر کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے بعض دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں،جوائنٹ کمشنر دہلی کرائم برانچ رویندر یادو

اتوار 29 نومبر 2015 22:41

پاکستانی خفیہ ایجنسی کو حساس دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ،بی ایس ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کرائم برانچ نے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بی ایس ایف اہلکار سمیت2 افرادکو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

اتوارکو بھارتی میڈیاکے مطابق دہلی پولیس کرائم برانچ کے حکام کاکہنا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے جس میں بی ایس ایف کا ایک حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہے ۔

دونوں افراد کفایت اللہ خان اور عبدالرشید جموں وکشمیر کے رہائشی ہیں۔سیکورٹی حکام کاکہنا ہے کہ عبدالرشید بی ایس ایف میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھا جس نے ای میلز،واٹس ایپ اور وائبر کے ذریعے معلومات فراہم کرنا شروع کردی تھیں۔جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم)رویندر یادو کا کہنا ہے کہ کچھ دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :