لیاری میں رینجرز کی کارروائی، پی پی کا دفتر بند، 6 افراد گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 20:30

لیاری میں رینجرز کی کارروائی، پی پی کا دفتر بند، 6 افراد گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء)لیاری کراچی میں رینجرز نے پیپلزپارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 کارکنوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا، دفتر بھی بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرز نے لیاری کے علاقے سالار کمپاؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں کارروائی کی اور وہاں موجود 6 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ دفتر بند کردیا۔ لیاری کے ایک اور علاقے پھول پتی لین میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی، جہاں سے گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔ سماء