بھارت میں پانی کی خاطر 1 سے زائد شادیاں کرنے کا رواج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 23:10

بھارت میں پانی کی خاطر 1 سے زائد شادیاں کرنے کا رواج
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) بھارت میں پانی کی خاطر 1 سے زائد شادیاں کرنے کا رواج پایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خود دنیا کا سب سے بڑا سیکولر ملک اور ترقی کی رفتار میں سب سے آگے رہنے کا دعوی کرنے والے بھارت سے آئے روز ایسے واقعات کی کہانیاں سامنے آتی ہیں جو شاید کسی غریب اور پسماندہ ملک بھی نہ ہوتی ہوں۔

(جاری ہے)

انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں ایسے کئی دیہات ہیں جہاں پانی کی خاطر 1 سے زائد شادیاں کرنے کا رواج ہے۔ ان علاقوں میں پانی کی شدید کمی پائی جاتی ہے جس کے باعث مردوں کی جانب سے ایک سے زائد شادیاں کی جاتی ہیں تاکہ اس کے گھر میں ایک سے زائد خواتین دور دراز کے علاقوں میں جاکر گھر کیلئے پانی بھر کر لا سکیں۔

متعلقہ عنوان :