Live Updates

عمران خان ممتازقادری کے حوالے سے پوزیشن واضح کریں، علماء اہلسنّت

ممتازقادری کو مجرم کہنے اور پھانسی کا مطالبہ کرنے کا بیان واپس لیں ورنہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:48

عمران خان ممتازقادری کے حوالے سے پوزیشن واضح کریں، علماء اہلسنّت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) علماء ومشائخ اہلسنّت نے واضح کردیاکہ ممتازقادری کے مخالفین کو ووٹ نہیں دیں گے،گزشتہ روز گلشن اقبال میں منعقدہ علماء ،مدرسین،پیران عظام اور اہلسنّت شخصیات کا اہم اجلاس مفتی محمدبشیرضیائی کے زیرصدارت منعقدہواجس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ جب تک عمران خان غازی ء ملت ملک ممتازحسین قادری کو مجرم کہنے اور انہیں پھانسی کے تختے پر چڑھانے کے مطالبے والابیان واپس نہیں لیں گے ،اہلسنّت کا ایک بھی ووٹ PTIکو نہیں دیاجائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء ومشائخ اہلسنّت نے کہاکہ غلامان مصطفےٰ ممتاز قادری کے خلاف بیان دینے والے شخص یااس کی پارٹی کو ووٹ کیسے دے سکتے ہیں، عمران خان اس حوالے سے پوزیشن واضح کریں اور اپنابیان واپس لیں،بصورت دیگر ان کی پارٹی کو عوام اہلسنّت مستردکردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام اہلسنّت ایسی پارٹیوں کاحصہ نہ بنیں جو گستاخان نبی کی حمایت کرتے ہیں اور امت مسلمہ کا فرض کفایہ اداکرنے والے عاشق رسول کو مجرم کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خواہ کوئی بھی پارٹی ہوجو گستاخوں کا ساتھ دے گی ،اہلسنّت اس کا ہرگز ساتھ نہیں دیں گے۔اجلاس میں مولاناجمیل احمدقادری، مولانامحمدحسن رضوی، مولاناعابد قادری، مولاناعرفان رضاقادری، علامہ فیض احمدنورانی، علامہ قاضی عمران برکاتی، مولانایونس اشرفی، مولاناعظمت علی شاہانی، قاری یوسف ہزاروی، مولاناعبدالغفورشکوری، مولاناعبدالمجید عطاری، مولاناعبداﷲ قادری، مولانااکرام المصطفےٰ عارفی، پیر سید اعجازعلی قادری، پیر مختار شاہ جیلانی، پیر سید سہیل رضاقادری، علامہ خیرالدین چشتی، مولانامعین الدین سہروردی، مولانابرکت علی سیفی، مولانامنیر احمدقادری، مفتی معروف خان اویسی، مفتی نورالدین بخاری ودیگر شریک تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات