عراق میں داعش کے دہشت گردوں پر قہر بن کر برسنے والے کمانڈو کی پذیرائی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 21:37

عراق میں داعش کے دہشت گردوں پر قہر بن کر برسنے والے کمانڈو کی پذیرائی
بغداد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) عراق میں داعش کے دہشت گردوں پر قہر بن کر برسنے والے کمانڈو نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عراق کے ایک فوجی کمانڈو نے ملک میں داعش کے دہشت گردوں پر قہر بن کر برسنے پر عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔ ابواسرائیل نامی اس کمانڈو کے نام کا مطلب "موت کا فرشتہ" بنتا ہے۔ اور حقیقت میں بھی یہ شخص داعش کے دہشت گردوں کیلئے موت کا فرشتہ ثابت ہوا ہے۔ ابواسرائیل اب تک کل 1500 داعش کے دہشت گردوں کو ہلاک کرچکا ہے جس کے باعث اسے اب " موت کا فرشتہ" ہی کہہ کر پکارا جانے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :