لانڈھی میں چیئرمین آفاق احمد کی ریلی تبدیلی کا نشان ثابت ہوگی،خالد حمید
قوم کا اتحاد ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے،مہاجر عوام ٹھپہ مافیا سے نجات کیلئے موم بتی پر مہر لگا ئیں، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہاجرقومی موومنٹ
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد حمید نے کہا کہ گذشتہ روز لائنز ایریا میں چیئرمین آفاق احمد کے فقید المثال استقبال نے مہاجر قومی موومنٹ کی مقبولیت اور عوام کا چیئرمین آفاق احمد پر اعتماد کا ثبوت دیا ۔آج لانڈھی اور کورنگی میں بھی چیئرمین آفاق احمد کی ریلی کے والہانہ استقبال کے ذریعے لانڈھی،کورنگی کے عوام ثابت کردیں گے کہ کراچی میں اب مافیا ہرکاروں اور ظلم و بربریت کے پیروکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
چیئرمین آفاق احمد کے استقبال کیلئے لانڈھی اور کورنگی میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حمید نے کہا کہ کراچی میں اب اسلحہ اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں ،کراچی کے عوام کی اولین خواہش پرامن ماحول اور علم دوست فضا ہے جس کیلئے مہاجر قومی موومنٹ جدوجہد کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لانڈھی میں عوام کا جوش و خروش اور چیئرمین آفاق احمد کے استقبال کیلئے خواتین اور بچوں کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں سے نجات اور 5دسمبر کومہاجر قومی موومنٹ کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے مہاجر بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ مہاجر بہن بیٹیاں بھی سرگرم ہوچکی ہیں ،یہی چیئرمین آفاق احمد اور مہاجر قومی موومنٹ کی کامیابی ہے کیونکہ قوم کا اتحاد ہی قوم کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہوتی ہے۔
خالدحمید نے کہا اتوار کا دن کراچی سمیت شہر بھر سے گھٹن دور کرنے کا سبب بنے گا۔کراچی کی عوام موم بتی پر مہر لگا کر ٹھپہ مافیا سے نجات حاصل کریں ،نامزد نمائندے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.