بھارتی جیل میں انتقال کرنیوالے پاکستانی شہری کی میت واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے

سیالکوٹ کا رہائشی محمد اشرف 2006ء میں غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت چلا گیا تھا

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:19

بھارتی جیل میں انتقال کرنیوالے پاکستانی شہری کی میت واہگہ بارڈر پر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی جیل میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوٹ کلال تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ کا رہائشی محمد اشرف ولد عنایت علی 2006ء میں غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت چلا گیا تھا جہاں پر اسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے میراجکے کے علاقہ سے گرفتار کر لیا تھا اور اسے جموں کی کوٹ بہاول جیل میں قید رکھا گیا تھا ۔محمد اشرف کا چند روز قبل جیل میں پراسرار طور پر انتقال ہو گیا تھا اور اس کی میت کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جو اسے لے کر آبائی علاقے کو روانہ ہو گئے ۔