پاکستان سے سیریز کے امکانات کم ہیں :بھارتی میڈیا کا دعوی

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:56

پاکستان سے سیریز کے امکانات کم ہیں :بھارتی میڈیا کا دعوی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) بھارتی حکومت پرپاک بھارت کرکٹ سیریز کو گرین سگنل نہ دینے کے لیے ہندو انتہا پسندوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے دباؤکے سبب اس بات کا امکان انتہائی کم نظر آتا ہے کہ مودی سرکار پاک بھارت سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل دے ۔ معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے مطابق اگر چہ بھارتی حکومت تاحال پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے کوئی اعلان کرنے سے ہچکچا رہی ہے تاہم اب بھی اس بات کا امکان موجود ہے کہ منگل تک مودی سرکار کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کے لیے گرین سگنل مل جائے گا ۔