شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی، 2 برس پرانی تاریخ بدلنے میں ناکام
محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 02:00
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی ہوئی ہے تاہم وہ 2 برس پرانی تاریخ بدلنے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی ہوئی تاہم اس کے باوجود وہ 2 برس پرانی تاریخ بدلنے میں ناکام رہے۔
شاہد آفریدی رواں برس میں آج کے میچ سے قبل صرف 2 وکٹیں حاصل کر پائے تھے اور 85 رنز اسکور کیے تھے۔ تاہم آج کےمیچ سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ اچھی کارگردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ آفریدی نے پہلے گیند بازی میں 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور پھر بعد ازاں بلے بازی میں 24 رنز کی تیز رفتار اننگ بھی کھیلی۔(جاری ہے)
تاہم اس کارگردگی کے باوجود آفریدی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے اور 2 برس قبل انگلینڈ کیساتھ ہونے والی سیریز کی تاریخ بھی بدلنے میں ناکام رہے۔
2 برس قبل ہونے والی سیریز میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیرز میں شکست سے دوچار کیا تھا تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب 2 برس بعد بھی پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.